لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب نے والٹن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

اتوار 20 اپریل 2014 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وزیر اعلٰی پنجاب نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر والٹن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا ، کہتے ہیں شاہراہوں کا نظام بہتر ہونے سے ترقی کا عمل تیز ہو گا۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈ قینچی کے مقام پر والٹن روڈ سے کلمہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کیلئے بنائے گئے فلائی اوور کو باسٹھ روز میں مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر بہتر ہونے سے وقت اور توانائی کی بچت ہوتی ہے جس سے ترقی کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے فلائی اوور مکمل کرنے والے انجیئنرز ، حکام اور کارکنوں کی محنت کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں