موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ‘ صباء قمر،ہماری ٹی وی انڈسٹری مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے لیکن ہمیں پھر بھی غافل نہیں ہونا چاہیے

اتوار 20 اپریل 2014 13:12

موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ‘ صباء قمر،ہماری ٹی وی انڈسٹری مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے لیکن ہمیں پھر بھی غافل نہیں ہونا چاہیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ، اس قدر مصروف ہوں کہ ساری توجہ صرف اداکاری پر مرکوز ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور اسے کوئی خطرہ لا حق نہیں لیکن ہمیں پھر بھی غافل نہیں ہونا چاہیے اور مزید بہتری کے لئے کاوشیں جاری رکھنی چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہوں اور اپنے کام سے مطمئن ہوں لیکن آ ج بھی سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں اور جہاں سے بھی سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں