پی ایچ ایف کاملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے 22 اپریل سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ،چیئرمین اصلاح الدین کی سربراہی میں کمیٹی 4 شہروں میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گی

اتوار 20 اپریل 2014 12:59

پی ایچ ایف کاملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے 22 اپریل سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ،چیئرمین اصلاح الدین کی سربراہی میں کمیٹی 4 شہروں میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مہم 22 اپریل سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگی،چیئرمین اصلاح الدین کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کوئٹہ، لاہور اور کراچی سمیت 4 شہروں میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گی ۔ پی ایچ ایف نے ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ٹرائلز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اصلاح الدین کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

کمیٹی کے دیگرارکان میں دیگر ارکان میں ارشد علی چوہدری،ایاز محمود، خالد بشیر اور مشتاق حسین کو شامل کیا گیا۔ پی ایچ ایف کے مطابق سلیکٹرز نے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے فوری طور اپنے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے، نیا ٹیلنٹ شامل کرنے کیلئے ملک کے 4شہروں میں ٹرائلز کے بعد بہترین کھلاڑیوں کا پول تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں کوئٹہ میں ٹرائلز 22 اپریل کو صبح 11بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہونگے، کراچی میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں 24اور 25اپریل کو صبح ساڑھے10سے ساڑھے 5بجے تک پرکھی جائیں گی، قومی سلیکٹرز اس مقصد کیلیے 27اپریل کو پشاور پہنچیں گے جہاں پلیئرز کو 11بجے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے،لاہور میں ٹرائلز کا سلسلہ 28اور 29اپریل کو 11بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں