عوام نے شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو مسترد کر دیا،انہیں 2018ء تک صبر کرنا چاہیے ‘ احسن اقبال ،تحفظ پاکستان آرڈیننس مجرموں کیلئے ہے اس قانون کا غلط استعمال ہوگا تو عدلیہ حرکت میں آئے گی ،ایک سال میں حکومت کا ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں آیا،آئندہ چار سالوں میں بھی کوئی سکینڈل نہیں بنے گا،ملکی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف جارہی ہے ،ملکی استحکام کو خراب کرنا ملک دشمنی ہے ‘وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب/میڈیا سے گفتگو۔ اپ ڈیٹ

ہفتہ 19 اپریل 2014 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و ریفارمز پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو مسترد کر دیااب انہیں 2018ء تک صبر کرنا چاہیے ،حیران ہوں کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کو کس طرح میڈیاکئی گھنٹے ٹائم دے دیتا ہے ، تحفظ پاکستان آرڈیننس مجرموں کے لئے ہے اس قانون کا غلط استعمال ہوگا تو عدلیہ حرکت میں آئے گی ،ایک سال میں حکومت کا ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں آیااور قوم سے وعدہ ہے کہا آئندہ چار سال میں بھی کوئی کرپشن سکینڈل نہیں بنے گا، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف جارہی ہے ،ملکی استحکام کو خراب کرنا ملک دشمنی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے رائل پام میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نیک نیتی سے کام کر رہی ہے جسکے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں اور اب ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ۔بین الاقوامی سوچ میں پاکستان کے بارے میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے ، بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔

حکومت انفراسٹرکچر کی طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ توانائی بحران کے حل کی طرف خصوصی توجہ ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت وژن 2025 کو خاص اہمیت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگوں نے ہمیں معیشی ایجنڈے سے ہٹا دیا ۔ ایک دور تھا جب جنوبی کوریا، ملائیشیاء ، سنگا پور اور بھارت ہم سے پیچھے تھے لیکن آج تمام ممالک ہم سے سبقت لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم امن قائم نہ کر سکے تو ترقی کرنا مشکل ہوگا ۔

حکومت اس حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں جو ملک دشمنی ہے ،موجودہ حالات میں ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مسترد شدہ سیاستدان ہیں، انہیں اب 2018ء تک صبر کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ میڈیا مسترد شدہ لوگوں کو کس طرح کئی گھنٹے ٹائم دے دیتا ہے ۔

شیخ رشید فوج کو بلانے کی باتیں کرتے ہیں،فوج کو شیخ رشید کی اس بات پر ایکشن لینا چاہیے۔ حکومت اور فوج کے درمیان جان بوجھ کر اختلافات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔فوج کے بارے میں آئی ایس پی آر کے سوا کوئی بات نہیں کر سکتا ۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس مجرموں کے لئے ہے اس قانون کا غلط استعمال ہوگا تو عدلیہ حرکت میں آئے گی۔ پالیسیوں میں تسلسل کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔لانگ مارچ اور دھرنے ملکی معیشت کو نقصان تو پہنچا سکتے ہیں اسے مضبوط نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو کریسی سمجھتی ہے صرف انہیں ہی سب کچھ معلوم ہے ۔ انتظامی ڈھانچے میں ماہرین کو شامل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں