پی سی بی نے سلیم ملک کو قذافی اسٹیڈیم دینے سے انکار کردیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:43

پی سی بی نے سلیم ملک کو قذافی اسٹیڈیم دینے سے انکار کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر احتشام الدین کی مالی امداد کے سلسلے میں شیڈول نمائشی میچ کیلئے پی سی بی نے سابق کپتان سلیم ملک کو قذافی سٹیڈیم دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان سلیم ملک کے مطابق وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر احتشام الدین کی مالی امداد کیلئے 20 اپریل کو سابق و موجودہ کرکٹ اسٹارز کے درمیان نمائشی میچ قذافی اسٹیڈیم میں کرانا چاہتے تھے مگر بورڈ نے انہیں اس میچ کیلئے اسٹیڈیم دینے سے انکار کر دیا بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ تاحیات پابندی کے شکار سلیم ملک کو نمائشی میچ کیلئے اسٹیڈیم نہیں دے سکتے حالانکہ سلیم ملک پچھلے برس قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی میچ میں چیف منسٹر الیون کی قیادت کرچکے ہیں۔

اب یہ میچ ایل سی سی اے گراوٴنڈ میں کھیلا جائیگا جس میں سابق کپتان انضمام الحق، عبدالقادر، بوم بوم آفریدی اور محمد حفیظ سمیت کئی اسٹارز ان ایکشن دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں