وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا 3گھنٹے طویل اجلاس،ہر کام مجھے کرنا ہے تو وزارتوں اورمحکموں کی کیا ضرورت ہے ؟‘ وزیراعلیٰ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سخت برہم

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف کی زیر صدارت صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس 3گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے وزراء اور متعلقہ سیکرٹریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی پر عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے؟تسلی بخش جواب نہ پانے پر وزیراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کو خود بخود کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہر کام اگر مجھے کرنا ہے تو وزارتوں اور محکموں کی کیا ضرورت ہے ۔مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ نے عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئی ایکشن نہیں لیا لیکن اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا،کابینہ کمیٹی باقاعدگی سے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیصلے کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے آلو کی قیمت میں اضافیکا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آلو کی قیمت کو مناسب سطح پر لانے کے لیے فی الفور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں