سپرماڈل صوفیا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

لاہور

سپرماڈل صوفیا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا

span class=\"location\">لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء)
پاکستان فیشن انڈسٹری پرراج کرنے والی سُپرماڈل صوفیا خان المعروف ( فیا خان ) نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ سُپرماڈل نے سال 2014ء اور2015ء میں فیشن کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بہترین اننگز کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پاکستان اورپڑوسی ملک بھارت کے معروف فلم میکراداروں نے مرکزی کرداروں کی پیشکش کی گئی ہے جس کے معاملات طے ہونے پرجلد ہی حمتی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی ڈانس فارمز پرعبوررکھنے والی سانولی حسینہ جرمن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے علاوہ میزبانی کے شعبے میں بھی خوب کامیابی حاصل کیں۔’’ایکسپریس‘‘ کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوفیا خان نے بتایا کہ فنی سفر2007ء سے جرمنی میں شروع ہوا۔ برلن میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ڈانس کی مختلف اقسام کی تربیت حاصل کی اورپھرباقاعدہ استاد کی حیثیت سے سٹریٹ ڈانس، ہپ ہاپ اوربالی ووڈ کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

اسی دوران ایک جرمن فلم میں اداکاری کی آفرہوئی تواداکاری کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔

جرمنی میں کام کے بہترین مواقع میسرتھے لیکن مجھے پاکستان میں رہ کراورپاکستان کے لیے کچھ کرنا تھا۔ اس جذبے کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔ مجھے بچپن سے ہی شوبز کی دنیا پسند تھی۔ اسی لیے جب یہاں آئی توفیشن انڈسٹری میں کام کرنے کاموقع ملا۔

ریمپ پرپہلی کیٹ واک کی اورملنے والے رسپانس نے فیشن انڈسٹری میں میرے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ مجھے فیشن انڈسٹری میں پاکستان کے بہترین ڈریس ، جیولری ڈیزائنرز ، ہیئراسٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ اورفوٹوگرافروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملا۔ پاکستان فیشن انڈسٹری کی نمائندہ کی حیثیت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

19/04/2014 - 12:36:09 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان