آفریدی چھکے لگانے کے ساتھ ٹیکس دینے میں بھی سب سے آگے

جمعہ 18 اپریل 2014 22:07

آفریدی چھکے لگانے کے ساتھ ٹیکس دینے میں بھی سب سے آگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) بوم بوم شاہد خان آفریدی نے ٹیکس دینے میں بھی چھکے چھڑاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔"دوسرا" کے ماسٹر سعید اجمل دوسرے نمبر پر رہے۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق جولائی دو ہزار بارہ سے جون دو ہزار تیرہ کے مالی سال میں شاہد خان آفریدی نے چھبیس لاکھ چوہتر ہزار دو سو اٹھانوے روپے ادا کیئے۔

دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل اس دوڑ میں بھی دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اکیس لاکھ پنتالیس ہزار دو سو ایک روپے ٹیکس ادا کیا۔ کپتان مصباح الحق اس رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے بیس لاکھ چھپن ہزار انتیس روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ۔ قومی بلے باز عمر اکمل ٹیکس دینے کے معاملے میں بھی مڈل آرڈر پر ہیں ۔ عمر اکمل نے بارہ لاکھ انچاس ہزار چوالیس روپے کی ادائیگی کی ۔ شعیب ملک ٹیکس دینے کے معاملے میں بھی پیچھے ہیں۔ سابق کپتان نے نو لاکھ دو ہزار پانچ سو چھتیس روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیئے۔ اوپنر ناصر جمشید اس معاملے میں کافی بیک فٹ پر ہیں۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز نے نو لاکھ دو ہزار پانچ سو چونتیس روپے ٹیکس ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں