انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 18 اپریل 2014 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) ٹریفک وارڈن کیس کی انکوائری میں بے گناہ قرار دئیے جانے کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر کے صاحبزادوں کے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے انہیں ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔ اس سلسلہ میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جسکی رپورٹ میں رائے ممتاز حسین بابر کوبے گناہ ثابت ہونے پر انہیں جبر ی رخصت ختم ہونے سے قبل عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے اور انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں