اچھرہ کریکر دھماکے سمیت دیگر تخریب کاری کے واقعات میں ممکنہ طور پر ملوث 8ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،حراست میں لئے جانے والے تمام ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔ اپ ڈیٹ

جمعہ 18 اپریل 2014 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھرہ کریکر دھماکے سمیت دیگر تخریب کاری کے واقعات میں ممکنہ طور پر ملوث 8ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے سی آئی اے ونگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اچھرہ سمیت دیگر تخریب کاری کے واقعات میں ممکنہ طور پر ملوث 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت کامران، سلیم، حمزہ، منصور خان، آزاد، خالد نوردین، وسیم اللہ اور عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے تمام ملزمان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے جو لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔ پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے حراست میں لئے جانے والے تمام ملزمان دوسری سطح کی دہشتگردی کی کارروائیوں میں متحرک ہیں۔حراست میں لئے گئے تمام افراد کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اچھرہ کریکر دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دس روز کی مہلت کے بعد پولیس افسران کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں