لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 18/04/2014 - 20:09:20 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 20:09:20 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 20:00:50 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 20:00:50 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 19:48:46 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 19:48:46 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 19:04:10 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 18:41:54 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 18:39:35 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 18:03:24 وقت اشاعت: 18/04/2014 - 18:03:24
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی تہس نہس کردیا،مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ،متعدد ،درخت گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ،ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار رہا ،نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ،کئی مقامات پر بارش کا پانی گوداموں اور گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں مالیت کا سامان تباہ ،بجلی کا ترسیلی نظام میں بھی خلل ،بجلی بند ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ،اندرون اور بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طر ف موڑ دیا گیا۔ تفصیلی خبر

لاہور/فیصل آباد/ملتان/گوجرانوالہ/مریدکے/مری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی تہس نہس کر کے رکھ دیا ،مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، مختلف مقامات پر درخت گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار رہا ،نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر بارش کا پانی گوداموں اور گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا ،طوفانی ہواؤں اور موسلار دھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام میں بھی خلل آیا اور بجلی بند ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا تاہم سہ پہر کے بعد اچانک طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش او رژالہ باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے ہر طرف جھل تھل ہو گئی ۔لاہور، مری، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور خانیوال سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شاہراہوں پر بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔

ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میاں چنوں، سمندری اور گرد و نواح میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ لاہور میں مناواں کے علاقے میں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18/04/2014 - 19:48:46 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان