علماءاور اہم سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث دوٹارگٹ کلرگرفتار، 18افراد کے قتل کااعتراف

جمعہ 18 اپریل 2014 14:18

علماءاور اہم سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث دوٹارگٹ کلرگرفتار، 18افراد کے قتل کااعتراف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) لاہور پولیس نے بلوچستان اور پنجاب میں علماءاور اہم سیاسی شخصیت کے قتل ، تاجروں کے اغوامیں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے دوٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں 18افراد کے قتل کااعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق پورے پاکستان میں فرقہ وارانہ حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جو منصوبہ بندی اور مکمل ریکی کے بعد وارداتیں کرتے ہیں ۔

سی سی پی او لاہورچوہدری شفیق نے بتایاکہ علماءکے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاگیاہے جنہوں نے اہم سیاسی شخصیت اور مذہبی علماءکو قتل کیا،ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ملزم عبدالرﺅف نے ملاناشمس الرحمان کی امامت میں جمعہ کی نماز اداکی اور اُس کے بعد اُنہیں قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق سے رابطوں پر ہارون بھٹی اور شمس الرحمان میں اختلافات پیدا ہوئے جس کے بعد ہارون بھٹی کے ذریعے مولاناشمس الرحمان نشانہ بن گئے ۔

ہارون بھٹی بادامی باغ کے ملزم عبدالرﺅف سے مسلسل رابطے میں تھاجس نے ریکی اور منصوبہ بندی کے بعد مولاناشمس الرحمان معاویہ کو نشانہ بنایا۔ اُن کاکہناتھاکہ اِسی گروپ نے شاکر رضوی ، علی حسین قزلباش اور کوئٹہ کے غلام رضاجعفری کوبھی مارا جبکہ ایکسپریس کے نیوز اینکررضارومی پر حملہ اور ایک بڑے تاجرکو بھی اغواءکیا۔ سی سی پی او نے بتایاکہ پورے ملک میں ایک ہی گروپ ملوث ہے اور اِس کے زیادہ ترملزم گرفتارکرلیے گئے ہیں ، لشکر جھنگوی کا نیٹ ورک توڑ دیاہے ، خرم رضاقادری کے قتل میں بھی قاسم اور عبدالرﺅف شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں