چیف سلیکٹر ہی قومی ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دینگے،سرفراز نواز

جمعہ 18 اپریل 2014 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) سابق فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے انکشاف کیا ہے کہ پلینگ الیون میں من مانیوں کو روکنے کیلئے آئندہ چیف سلیکٹر ہی قومی ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہاکہ کپتان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی حتمی پلینگ الیون میں پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کو موقع دیتی تھی جس کی وجہ سے باوٴلرز اور کھلاڑیوں کو کارکردگی متاثر ہورہی تھی لہذا چیئرمین نجم سیٹھی نے اس کے سدباب کیلئے چیف سلیکٹر کو ہی ٹور پر مینجر بنانے کا فیصلہ ہے۔

سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ فاسٹ باوٴلرز تیار کرنے کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کے علاوہ باوٴلنگ کوچ محمد اکرم کے ساتھ ملک کر بھی کیمپ میں باوٴلرز کی خامیاں دور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں