جرائم پر قابو کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 17 اپریل 2014 11:51

جرائم پر قابو کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ، رانا ثناءاللہ، کرنل (ر) شجاع خانزادہ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ لاہور میں جدید ترین اینٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔سینٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری اور آلات نصب کئے جائیں گے۔امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ لاہور میں ابتدائی طور پر 1800 مقامات پر کیمرے لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں