لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس82.77پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5521.60 پر بند ہوا

بدھ 16 اپریل 2014 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس82.77پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5521.60 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر110کمپنیوں کا کاروبارہوا۔42کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل45لاکھ62 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے الیکٹرک لمیٹڈ کے11 لاکھ50ہزار500حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے7لاکھ77 ہزار500 حِصص۔جبکہ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے6 لاکھ36ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت13روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں