پنجاب حکومت کاپنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ،وزیراعلی نے آئی ٹی بورڈ کو روڈمیپ کے حوالے سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 16 اپریل 2014 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر پنجاب اسکولزریفارمز روڈمیپ کی طرز پر عمل کیا جائے گا اور زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ دی جائیگی۔وزیراعلی پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو روڈمیپ کے حوالے سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں