پنجاب حکومت کا نوجوانوں میں مہم جوئی کے جذبے کی تسکین کیلئے لاہور میں 64کنال سرکاری اراضی پر پنجاب ایڈونچر پارک کے قیام کا فیصلہ ، پارک میں 5ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش والا 32 کنال رقبے پر پھیلا ہوا سٹیڈیم تعمیرکیا جائے گا ‘صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد
بدھ 16 اپریل 2014 19:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) حکومت پنجاب نے نوجوانوں میں مہم جوئی کے جذبے کی تسکین کے لئے ہربنس پورہ لاہور میں 64کنال سرکاری اراضی پر پنجاب ایڈونچر پارک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اس مجوزہ پارک میں 5ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش والا 32 کنال رقبے پر پھیلا ہوا سٹیڈیم تعمیرکیا جائے گا جس میں ”مڈٹریک“پر موٹر سائیکل ریس کے علاوہ دو پہیوں پر چلنے والی اس خطرناک سواری پر دیگر کرتب دکھانے کے شوقین موٹرسائیکل سواروں کے لئے مکمل حفاظتی انتظامات دستیاب ہوں گے، پنجاب ایڈونچر پارک کے باقی 32 کنال رقبے پر ”گو کارٹ کاروں “ کا ٹریک بنے گا۔
یہ بات صوبائی وزیرتعلیم و سیاحت رانا مشہود احمد خاں نے بدھ کے روز پنجاب ٹورازم کمپلیکس لاہور میں ایک اجلاس کے دوران بتائی۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری ٹورازم پنجاب محمد خان کھچی اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم جاوید اختر محمود جن کے پاس مینجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کا اضافی چارج بھی ہے‘ نے ہربنس پورہ لاہور اور جلوپارک ریزارٹ لاہور میں ٹی ڈی سی پی کی اراضی سے متعلقہ بعض تنازعات کے بارے میں سیاحتی کارپوریشن کے موقف سے وزیرسیاحت پنجاب کو آگاہ کیا۔
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاحت کی چیئرپرسن محترمہ تحیا نون‘ رکن پنجاب اسمبلی رانا تجمل ‘ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ میاں ابراراحمد اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لاہورایکسپو سینٹر میں 19 اور 20 اپریل 2014ء کو منعقد ہونے والے دو روزہ لاہور انٹرنیشنل ٹورازم ایکسپو (LITE-2014) کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 19 اپریل کو لاہور ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر2 میں 10 بجے صبح افتتاحی تقریب کے بعد سیاحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور ان سے فائدہ اٹھانے کے مواقع پر کانفرنس منعقد ہو گی۔ 12 بجے دوپہر مہمانان خصوصی LITE میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ کریں گے جبکہ شام کو 7 بجے ایکسپو سینٹر کے آڈیٹوریم نمبر 1 میں سپیشل کلچرل پرفارمنس ہو گی جس میں وقت کی گردش کے مخالف رخ میں گھومنے والے درویشوں کی پرفارمنس پر مشتمل ترک ثقافتی پروگرام اور چائنیز ڈریگن ڈانس کا مظاہرہ بھی شامل ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر 2014ء کو ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر حکومت پنجاب کی ٹورازم پالیسی لانچ کر دی جائے گی۔ وزیرسیاحت پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ لاہور کے فنی تعاون سے اندرون شہر لاہور کا بہت بڑے سائز میں ماڈل تیار کرایا جائے جس میں شاہی قلعے‘ شاہی حمام‘ حویلی آصف جاہ اورمسجد وزیرخان سمیت لاہور کی اہم عمارتوں کی شان وشوکت اور آج سے 300سال قبل لاہور میں موجود شاہی گزرگاہ اور عوام کے زیراستعمال پرانے گلی کوچوں کو ایک ایک تفصیل کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس ماڈل میں لاہور کے تمام قدیم دروازوں کے ساتھ ان دروازوں سے منسلک تاریخی حقائق چسپاں کئے جائیں گے اور والڈ سٹی لاہور میں صدیوں پہلے جو انڈرگراؤنڈ سرنگیں موجود تھیں‘ ان کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیرسیاحت نے اس معاملے میں تاریخی حقائق کے مطابق ماڈل کی تیاری کے لئے محترمہ تحیا نون کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جس میں والڈ سٹی پراجیکٹ سے منسلک ماہرین آثار قدیمہ‘ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی‘ مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی اور اندرون شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات کو بھی شامل کیا جائے گا جو لاہور کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے ہدایت کی کہ اس منفرد ماڈل کی تیاری کا کام ورلڈ ٹورازم ڈے سے پہلے مکمل کیا جائے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے سامنے لاہور کے اس ماڈل کی رونمائی 27 اکتوبر کو ورلڈ ٹورازم ڈے کے موقع پر کی جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت