جمعیت علماء (ف) نے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا ،بلوچستان میں پارٹی انتخابات 19جون، سندھ 22جون ، پنجاب 24جون اور خیبر کے میں 26جون کو ہوں گے ،مرکزی انتخا بات رمضان المبارک کے بعد ہوں گے ، انتخا بی عمل میں کسی بھی عہدے کیلئے کسی کو بھی امیدوار بنا یا جا سکتا ہے ،جے یو آئی (ف) کے مر کزی ناظم انتخا ب ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی مو لا نا محمد امجد خان،حاجی شمس الرحمن شمسی سمیت دیگر کے ہمراہ مشترکہ پر یس

بدھ 16 اپریل 2014 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) جمعیت علماء (ف) نے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا ،بلوچستان میں پارٹی انتخابات 19جون، سندھ 22جون ، پنجاب 24جون اور خیبر کے میں 26جون کو ہوں گے جبکہ مرکزی انتخا بات رمضان المبارک کے بعد ہوں گے ۔اس بات کا اعلا ن جے یو آئی (ف) کے مر کزی ناظم انتخا ب ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے مو لا نا محمد امجد خان،حاجی شمس الرحمن شمسی ،محمد اسلم غوری ، پروفیسر ابوبکر چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ملک سکندر خا ن ایڈووکیٹ نے کہا کہ دستور کے مطابق پا رٹی میں ہر تین سال کے بعد تین ماہ تک رکنیت سازی ہو تی ہے اور پارٹی کار کن بننے کیلئے 20روپے فیس ادا کی جا تی ہے اس کے بعد مقامی سطح سے انتخا بی عمل کا آغاز ہو تا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو سی سطح سے لیکر صوبائی سطح تک انتخابات کا عمل رمضان تک مکمل ہو جا ئے گاجبکہ مر کزی انتخابات رمضان کے بعد ہو ں گے ۔

انہوں نے بتا یا کہ انتخا بی عمل میں کسی بھی عہدے کیلئے کسی کو بھی امیدوار بنا یا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت مذاکرات کے معا ملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔پھر بھی جے یو آئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیا بی کیلئے دعا گو ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کا پا لیسی ساز ادرہ جنرل کو نسل ہے تمام اختیا رات اسی ادارے کے پاس ہیں ۔

ملک سکندر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کو کار کن امیر صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کرتے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت میں یونٹ سے لے کر مر کز تک انتخا بی عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صرف دعویٰ ہی نہیں کرتے بلکہ عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی جر گے کو حکومت نے بائی پا س کر کے اسان راستے کو چھوڑا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں