ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ملحقہ رہائشیوں کو خصوصی سٹیکرز جاری کئے جائیں‘ لاہور ہائیکورٹ

بدھ 16 اپریل 2014 16:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) لاہو رہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سکیورٹی کے پیش نظر رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کو خصوصی سٹیکرز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔بدھ کے روز جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہائش رکھی ہے پولیس نے مختلف رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے جسکی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔

سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر ‘ ایس پی ماڈل ٹاؤن‘ ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے ۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ سکیورٹی حالات کی وجہ سے یہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ معزز عدالت نے حکم دیا کہ یہاں کے رہائشیوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے خصوصی سٹیکرزجاری کئے جائیں۔ عدالت نے مزید سماعت 7مئی تک ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں