طاہرزمان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے فارغ ، ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر

بدھ 16 اپریل 2014 12:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے طاہرزمان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر کردیا ہے انکی جگہ سابق اولمپیئن شہناز شیخ کوقومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہرزمان کی جگہ سابق اولمپیئن شہناز شیخ کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا سابق اولمپیئن اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں جبکہ طاہر زمان کی تقرری ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر کردی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں