”وہ اشتہارات چلاتے رہے ،ہم کام کرتے رہے“،سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں مجرمانہ غفلت کی‘شہبازشریف کی کڑی تنقید،منصوبے کی افتتاحی تقریب میں ناقدین کو بھی محبت سے شرکت کی دعوت دوں گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 15 اپریل 2014 20:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے الحمرا ہال میں ”وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ کے تحت خواتین کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کے دوران سابق حکمرانوں کی جانب سے نندی پو رپاور پراجیکٹ میں تاخیر کی مجرمانہ غفلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے دوران سابق حکمرانوں نے ٹی وی چینلز پر توانائی بحران کے حل کے حوالے سے میری تقریروں کے کلپس پر مبنی اشتہارات کی بھرمار کردی تھی اور بار بار میری تصویر بھی دکھائی جاتی رہی۔
لیکن سابق حکمرانوں کی حرص اور لالچ کے باعث نندی پور پراجیکٹ کی مشینری 3 برس تک کراچی کی بندرگاہ پر زنگ آلود ہوتی رہی اور منصوبے پر غریب قوم کے 27 ارب روپے کے اضافی وسائل خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نندی پور کا منصوبہ 6 ماہ میں بحال کیا ہے اور اس منصوبے سے اگلے ماہ بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز ہوگا۔ آج میں بڑی محبت سے انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا دورہ کریں اور انشااللہ اگلے ماہ جب یہ منصوبہ بجلی کی پیداوار کا آغاز کرے گا تو میں انہیں تقریب میں آنے کی بھی دعوت دوں گااور بتائیں گے کہ اللہ کے فضل سے منصوبے کوکس قومی جذبے اورمحنت سے 6ماہ کے اندردوبارہ بحال کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے توانائی بحران کے حل کے حوالے سے چین کے تعاون کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے عوام کی مشکلا ت سے آگاہ ہے اورتوانائی بحران میں چین بہت تعاون کررہا ہے۔ خود روزگار سکیم کے انقلابی پروگرام پرہال میں موجود تمام خواتین نے کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور بھرپور تالیاں بجائیں۔وزیراعلیٰ نے بلاسود قرضوں کے چیک حاصل کرنے والی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے اورکہا کہ ان خوددار خواتین نے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے باعزت زندگی گزارنے کا جو راستہ اپنا یا ہے اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اوران کی ہمت اورحوصلے کی داد دیتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر