بھائی سے 16 سال بعد ملاقات، خوشی نے 60 سالہ بہن کی جان لے لی

منگل 15 اپریل 2014 17:52

بھائی سے 16 سال بعد ملاقات، خوشی نے 60 سالہ بہن کی جان لے لی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) بھارتی خاتون 16 سال بعد بھائی سے ملنے پاکستان آئی، لاہور ریلوے اسٹیشن پر ملاقات ہوتے ہی انتقال کرگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی صوبے مہاراشٹرا کی رہائشی 60 سالہ سرلا دیوی واہگہ کے راستے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی، 16 سال بعد بھائی مہيش سے ملی تو خوشی کے مارے آنکھیں چھلک پڑیں تاہم اس دوران روتے روتے اچانک دل کا دورہ پڑا اور انتقال کرگئی، لاڑکانہ کے رہائشی مہيش کمار کا کہنا ہے کہ سرلا ديوی ان کی سب سے بڑی بہن تھيں۔ ريلوے پوليس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے اين او سی کے حوالے سے کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے،سرلا ديوی کے بھائی نے لاش کی وصولی کیلئے تھانہ ريلوے اسٹيشن لاہور ميں درخواست جمع کروادی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں