عمر اکمل کی شادی کیلئے چھ لاکھ کی شیروانی تیار

منگل 15 اپریل 2014 13:08

عمر اکمل کی شادی کیلئے چھ لاکھ کی شیروانی تیار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) عمر اکمل کی شادی کی کات کریں گے تو قومی کرکٹر کی دولہا راجا بننے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، بارات پر کالے رنگ کی کامدار شیروانی پہن کر نور آمنہ کا ہاتھ تھامیں گے۔

(جاری ہے)

کالے اور گولڈن رنگ کی چیتا پرنٹ والی فینسی شیروانی جسے عمر اکمل بارات والے دن پہنیں گے، اس شیروانی کی تیاری میں 3 ماہ لگے اور اس پر 6 لاکھ روپے لاگت آئی، عمر اکمل کیلئے شیروانی کیساتھ سرخ جامہ وار کی نگینوں والی پگڑی اور گولڈن کام والا کالا مخملی کھسہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

نور آمنہ بارات کیلئے سرخ اور گولڈن بھاری کام والا جوڑا تیار کروا رہی ہیں اور وہ ولیمے پر لمبی قمیض والا لائٹ گولڈن اور فیروزی لباس پہنیں گی۔ عمر اکمل کی رسم حنا 15 اپریل کو لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں ہوگی اور وہ 16 اپریل کو کینٹ کے شادی ہال میں اپنی دلہنیا کو لینے جائیں گے جبکہ ولیمے کی تقریب بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں سجے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں