عمر اکمل آج اپنی دلہنیا کے ہاتھوں میں مہندی لگائیں گے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

لاہور

عمر اکمل آج اپنی دلہنیا کے ہاتھوں میں مہندی لگائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) قومی کرکٹر عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب آج لاہور میں ہو گی۔ عمر اکمل اپنی دلہنیا کے ہاتھوں میں مہندی لگائیں گے۔قومی بلے باز عمر اکمل کا نکاح سابق کپتان عبدالقادر کی بیٹی نور آمنہ سے تین روز پہلے ہو چکا ہے جب کہ مہندی کی تقریب آج لاہور میں ایک فارم ہاؤس میں رکھی گئی ہے۔ مہندی کے لئے تمام تر تیاری مکمل ہو چکی ہیں۔

مہندی کی تقریب کے لیے عمر اکمل ایک پارلر سے تیار ہونگے۔عمر اکمل نے گزشتہ روز اپنے شادی کے لباس کو زیب تن کر کے تیاریوں کو آخری شکل دی تھی۔ دلہے میاں بارات کے دن شیروانی اور کھسہ پہنیں گے ۔ ان کی شاندار شیروانی کو تین ماہ کی مدت میں تیار کیا گیا ہے جس پر آسٹرین موتی نقش کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب دلہن نور آمنہ بھی اپنی شادی کے روز روایتی انداز میں نظر آئیں گی۔

ان کے لیے سیاہ رنگ کے لہنگے کے ساتھ سرخ رنگ کا کرتا تیار کیا گیا ہے۔ عمر اکمل نور فاطمہ کو لینے کے لیے بدھ کو روانہ ہونگے جب کہ ولیمے کی تقریب جمعرات کو شیڈول ہے۔

قومی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/04/2014 - 11:58:03 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان