کرکٹ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے،معمر رانا

پیر 14 اپریل 2014 00:30

کرکٹ تفریح کا بہترین ذریعہ ہے،معمر رانا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) اداکارہ معمر رانا نے کہاہے کہ کرکٹ تفریح کابہترین ذریعہ ہے ۔موجودہ دور میں صحت مند تفریح بہت ضروری ہے ۔اداکار نے کراچی جمخانہ میں ہونے والے میچ کی کپتانی کی ۔

(جاری ہے)

ان کی ٹیم میں حسن سومرو،ساجد حسن اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر معمر رانا کہنا تھا کہ اس طرح کے میچز سے دوستوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں ہر انسان نفسانفسی کا شکار ہے ایسے میں صحت مند تفریح ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں