عوامی تحریک ، تحریک انصاف کا 11مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان

پیر 14 اپریل 2014 17:07

عوامی تحریک ، تحریک انصاف کا 11مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف 11مئی کو ملک گیر احتجاج کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے 11مئی کو احتجاج پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے 12اپریل کو اپنی ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ اتوار کے روز تحریک انصاف کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شیخوپورہ میں جلسہ عام کے دوران 11مئی کو تحریک انصاف سے ملکر احتجاج کا اعلان کیا ہے جسکے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ کچھ لوگ اسے حسن اتفاق اور کچھ اسے اور ہی رنگ دے رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں