پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک نے پنجاب میں آٹے کی قلت پر اسمبلی میں تحر یک التواء کا ر جمع کروادی

پیر 14 اپریل 2014 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے پنجاب میں آٹے کی قلت پر اسمبلی میں تحر یک التواء کا ر جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی تحریک التواکار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فلور ملز کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور سمیت پورے صوبے میں آٹے کی شدید قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے او ر یہ حکو مت پنجاب کی بہت بڑی ناکامی ہے اس لیے اس معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے ۔

آٹے کی قلت کے بارے میں اپنے بیان میں فائزہ احمد ملک نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا شیر ایک بار پھر آٹا کھا رہا ہے جسکی وجہ سے پنجاب کے غر یب عوام آٹے کو تر س رہے ہیں جس سے حکمرانوں کی ناکامی بھی پوری قوم کے سامنے آرہی ہے اورپنجاب میں گورننس کا نعرہ لگانیوالے بتائے ان کی گڈ گورننس کہاں ہے ؟۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں