انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز بدھ سے ابوظہبی میں ہوگا

پیر 14 اپریل 2014 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز (کل) بدھ سے شیخ زیدا سٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کودو مرحلوں میں آئی پی ایل سات کو تقسیم کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 20 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائینگے اور دوسرے مرحلے میں فائنل سمیت40 میچز بھارت میں ہی کھیلے جائینگے۔

اس بار ٹیموں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے لیگ 47 روز تک جاری رہے گی اور ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ گزشتہ برس 76 میچ کھیلے گئے تھے۔ ایونٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی انڈین پریمئر لیگ کا اب تک 6مرتبہ انعقاد کیا گیا ۔ اس لیگ کا آغاز 2007-2008 ء میں ہوا تھا جس کے افتتاحی ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

دوسری مرتبہ یہ لیگ 2009ء میں کھیلی گئی جس میں دکن چارجرز کی ٹیم نے فتح سمیٹی ۔ تیسری مرتبہ 2009-10 ء میں بھارت نے لیگ کا انعقاد کیا جس میں چنائی سپرکنگز کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی ۔ چوتھی مرتبہ 2011ء میں یہ لیگ کھیلی گئی جس میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم نے اپنے اعزاز کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے تاج اپنے سر پر سجایا ۔ 2012ء میں یہ لیگ 5ویں مرتبہ کھیلی گئی جس میں کلکتہ نائٹ رائڈرکی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی ۔

چھٹی مرتبہ 2013ء میں اس لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبئی انڈیزکی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔2009ء میں کھیلی جانے والی لیگ کی میزبانی بھارت نے جنوبی افریقہ کوسونپی تھی تاہم بقیہ لیگز بھارت میں کھیلی گئیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2009ء میں بھی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئی پی ایل ملک سے باہر منعقد ہوئی تھی جس کی میزبانی جنوبی افریقہ نے کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں