لاہور میں فلورملزمالکان نے آٹے کی فراہمی بند کردی، ناجائز منافع خوروں کی چاندی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

لاہور

لاہور میں فلورملزمالکان نے آٹے کی فراہمی بند کردی، ناجائز منافع خوروں کی چاندی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف فلور ملز مالکان نے آج سے شہر میں آٹے کی فراہمی بند کردی ہے جس کے بعد کئی علاقوں میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 سے 5 روپے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ لاہور کے فلور ملز مالکان نے گزشتہ کئی روز سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے طور پر آٹے کی فراہمی علامتی طور پر بند کررکھی تھی تاہم آج سے اسے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

فلور ملوں سے فراہمی بند ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 سے 5 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب فلو مل مالکان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ صوبے کی سطح پر بڑھا دیں گے۔

14/04/2014 - 11:51:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان