ڈالر کی قدر میں کمی اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بہترین معاشی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے‘رانا تنویر حسین ،پاکستان نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار
اتوار 13 اپریل 2014 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کا ہے۔ پاکستان نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی میعشتوں میں شامل ہو جائے گا اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو ساز گار بنایا جا رہا ہے، ملک کی اقتصادی صورتِحال روز بروز بہتر ہو رہی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بہترین معاشی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے،پاکستان دفاعی آلات کو دنیا میں متعارف کرواکر کثیر زرِ مبادلہ کماسکتا ہے۔
وہ اتوار کے روز ملائیشیا روانگی سے قبل شیخوپورہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اپنے وفد کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والی دفاعی آلات کی نمائش میں شرکت کیلئے ملائیشیاروانہ ہونگے۔(جاری ہے)
اپنے دورہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں ہم ملائیشیا کی ترقی اور تجربات سے فائدہ اُٹھائیں گے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ وفود کے تبادلوں سے ملائیشیا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا بے شمار منصوبوں پر مشترکہ کام کر رہے ہیں اِن منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہے ہیں پاکستان جدید ترین دفاعی آلات تیار کر رہا ہے جنہیں برآمد کر کے نہ صرف ہم زرِ مبادلہ کما سکتے ہیں بلکہ اپنی معیشت کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں نمائش کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک کے وفود کے ساتھ دفاعی آلات کی برآمد کے سلسلہ میں بات چیت کرینگے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اُبھرتی ہوئی مارکیٹ ہے یہاں انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کو اِن مواقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے ..
الخدمت فائونڈیشن کے تحت پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ثقافتی ورثہ‘‘کا عالمی دن منایا گیا
ملک بھر میں او لیول، اے لیول کے سالانہ امتحانات 25اپریل سے شروع ، شیڈول جاری
ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے جائزہ کیلئے ورلڈ بنک مشن کے وفدکا محکمہ بہبود آبادی ہیڈ کوارٹر ..
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا ..
محتسب پنجاب کے حکم پر مختلف محکموں کے سائلین کے واجبات ادا کر دیئے گئے،ترجمان
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے200 ویں روز 4.75 ملین روپے سے زائد کی وصولی
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد ..
ای روزگار پروگرام کی آن لائن اور آن کیمپس کلاسز شروع
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں لیڈر بننے جا رہا ہے،شیزا فاطمہ خواجہ
-
100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
-
علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی شراب اور اسلحہ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار