صوبہ بھر میں بچوں کی نگہداشت اور مفید شہری بنانے کیلئے چلڈرن ہومز کا دائرہ کار وسیع کیا جارہاہے‘ وزیر سماجی بہبود،محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر ذیلی اداروں کی اپ گریڈیشن بارے تجاویز زیر غورہیں‘ہارون سلطان بخاری

اتوار 13 اپریل 2014 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں چلڈرن ہومز کے قیام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہاہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد میں67.593ملین روپے کی لاگت سے چلڈرن ہوم کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جبکہ بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر ذیلی اداروں کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری، ڈی جی ، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ فیصل آباد میں چلڈرن ہوم کے قیام سے یتیم بچوں کو تحفظ حاصل ہو گا اور غلط ہاتھوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہوم میں رہائش بچوں کو تعلیم ، کھانا پینا، ہنر مند اور دیگر اقدامات حکومت اپنی سربراہی میں انجام دیتی ہے۔

سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ اس وقت سماجی بہبود کی سربراہی میں گہوارہ سنٹرز لاہور، راولپنڈی اور ملتان جبکہ دارلاطفال سرگودھا، راولپنڈی سیالکوٹ ، لاہور گوجرانوالہ، ناروال2، ڈی جی خان2اور بہاولپور میں2، نگہبان صوبے کے ساہیوال کے سوا دیگر 8ڈویژنز میں، کاشانہ سنٹرز لاہور ، سرگودھا اور راولپنڈی ، لاہور میں چمن جوکہ گونگے بہرے بچوں کے لیے احسن طریقہ سے کام انجام دے رہے ہیں جہاں پر یتیم بچے بچیاں تعلیم یافتہ بن کر اپنی صلاحیتیں حکومتی و دیگر جگہوں پر اجاگر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کا نظم و ضبط اور کارکردگی دیکھ کر محکمہ سماجی بہبود کی افادیت کی اہمیت سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں