آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے (کل) پیرسے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا

اتوار 13 اپریل 2014 17:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے (کل) پیرسے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا،،چیئرمین میاں محمد ریاض کے مطابق فوڈ اتھارٹی کا قیام غیر قانونی ہے، اسے ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

تمام ملز محکمہ خوراک کے پاس رجسٹرڈ ہیں،باوجود اس کے فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ان سے غیر قانونی طور پر چھ ہزار سیمپل فیس وصول کر رہی ہے ایک ہی وقت میں دو دارے ان کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں،علامتی ہڑتال کے باوجود حکومت کی خاموشی پر پیر سے گندم کی پسائی روک دی جائے گی۔میاں محمد ریاض نے کہاکہ ایک ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پوری حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی وجہ سے حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں