پاکستان کی فلم اور میوزک انڈسٹری ایک مرتبہ پھر عروج دیکھے گی ‘ سائرہ نسیم،ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گانے گائے ہیں ،معیار کو آئندہ بھی برقرار رکھوں گی

اتوار 13 اپریل 2014 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی فلم اور میوزک انڈسٹری ایک مرتبہ پھر عروج دیکھے گی اور یہ زیادہ دور نہیں ہے ،پاکستان کے گلوکاروں اور موسیقاروں نے اپنی محنت سے پوری دنیا میں ایک مقام حاصل کیا اور گلوکارہ ہونے کے ناطے مجھے اس پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ اچھے برے حالات ہر شعبے پر آتے ہیں اگر آج اچھے دن نہیں تو کل برے دن بھی نہیں رہیں گے۔

میرا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری اور میوزک انڈسٹری ایک مرتبہ پھر عروج دیکھے گی اور یہ بہت جلد ہوگا جس سے مایوسی پھیلانے والوں کے منہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے ۔سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گانے گائے ہیں اور اپنے اس معیار کو آئندہ بھی برقرار رکھوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں