فلور ملز ایسوسی ایشن نے پیر کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ،علامتی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی، آٹے کی قلت مزید شدت اختیا رکر گئی

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:20

فلور ملز ایسوسی ایشن نے پیر کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ،علامتی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی، آٹے کی قلت مزید شدت اختیا رکر گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے علامتی ہڑتال کے باوجود وحکومت کی طرف سے رابطہ نہ کرنے پر ( پیر ) پورے صوبے میں فلور ملیں بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔ جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی علامتی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی جسکی وجہ سے مارکیٹوں میں آٹے کی قلت مزیدشدید ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد ریاض نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علامتی ہڑتال کے باوجود حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

ہفتہ کے روز فلور ملوں نے واشنگ بند کر دی ہے اور اب اپنے اعلان کے مطابق پیر سے صوبے کی ساڑھے آٹھ سو ملیں مکمل ہڑتال کریں گی او رجب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں