مشرف غدارنہیں،فوج کیخلاف بات کرنیوالےغدارہیں،شجاعت

ہفتہ 12 اپریل 2014 17:05

مشرف غدارنہیں،فوج کیخلاف بات کرنیوالےغدارہیں،شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنا بھی آئین شکنی ہے۔ حکومت بتائے وہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے وزرا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 جی کے تحت فوج کے خلاف بات کرنا بھی غداری کے زمرے میں آتی ہے اور ایسے رکن پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے، غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ غداری کو آئین شکنی کہتے ہیں کیونکہ غدار کا لفظ ملک دشمنوں سے ساز باز کلرنے والوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے وزرا کو نااہل قرار دیا جائے۔ شجاعت حسین نے اعلان کیا کہ تحفظ پاکستان بل کو سینیٹ میں کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں