عمران خان نے پاکستان میں سیاسی قیادت کو بادشاہت قرار دیدیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ایک طرح کی بادشاہت ہی ہے جہاں رشتہ داروں ، دوستوں کو نوازا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی سیاست دانوں کے لئے رشتہ داری، دوستی اور اپنوں کو نوازنا ہی میرٹ کا پیمانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف غیر ملکی دوروں پر صرف شہباز شریف کو ہی کیوں لے کے جاتے ہیں۔؟ ان کے اس طرز عمل سے دوسرے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں