کرکٹر عمر اکمل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 12/04/2014 - 22:59:14 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 22:46:36 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 22:46:36 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 22:46:36 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 22:31:37 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 16:50:10 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 16:06:28 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 16:06:28 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 16:06:28 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 16:05:43 وقت اشاعت: 12/04/2014 - 16:05:43
- مزید خبریں

لاہور

کرکٹر عمر اکمل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹ عبد القادر کی صاحبزادی نور آمنہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عمر اکمل کا نکاح سادگی سے مسجد میں ادا کیا گیا جس میں قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پر بہت خوش ہیں اور رخصتی کے بعد ہنی مون پر جانے کے بجائے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

عمر اکمل اور نور آمنہ کی رخصتی کی تقریب آئندہ بدھ کو جبکہ ولیمہ جمعرات کو ہوگا۔ واضح رہے کہ اکمل برادران میں عمر اکمل سب سے چھوٹے ہیں اور بڑے بھائی کامران اکمل اور عدنان اکمل پہلے ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں۔

12/04/2014 - 16:50:10 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان