بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے‘ قاضی احمد سعید

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہغریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا ۔انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان عوام بہت پریشان ہے، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی۔ بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں