پی سی بی نے سعید اجمل کو کاؤنٹی کھیلنے سے روک دیا

ہفتہ 12 اپریل 2014 15:46

پی سی بی نے سعید اجمل کو کاؤنٹی کھیلنے سے روک دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) دنیا کے صف اول کے اسپنر سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی کھیلنے کی اجازت نہیں دی، آف اسپنر کا کاؤنٹی ٹیم سے معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا۔پاکستان کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کا کاؤنٹی ٹیم ووسٹر شائر سے معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا، پی سی بی نے انہیں تاحال کاؤنٹی کھیلنے کا پروانہ جاری نہیں کیا، کاؤنٹی سیزن کا دوسرا راؤنڈ شروع ہونے کو ہے اور دوسرا کے موجد فیصل آباد میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)


سعید اجمل نے پی سی بی کی اجازت سے ووسٹرشائرکاؤنٹی سےمعاہدہ کیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کواین او سی جاری نہیں کی جس کے باعث سعید اجمل انگلینڈ روانہ نہ ہو سکے، ادھر کاونٹی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ لیتھر ڈیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑڈ نے یقین دہانی کے باوجود سعید اجمل کو کاونٹی میں شرکت کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا، تاہم کاونٹی کے تیسرے راؤنڈ میں سعید اجمل کی شمولیت کا امکان ہے۔ کاونٹی کا دوسرا راونڈ اور ووسٹرشائر کی ٹیم کاپہلا میچ اتوارسے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں