قومی کرکٹر عمر اکمل ہنی مون کیلئے عمرے پر جائیں گے

ہفتہ 12 اپریل 2014 13:23

قومی کرکٹر عمر اکمل ہنی مون کیلئے عمرے پر جائیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) کرکٹر عمر اکمل نے ہنی مون پر عمرے پر جانے کا پروگرام بنالیا، ان کا کہنا ہے کہ ارینجڈ میرج ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ میچز کھیلنے کیلئے دنیا بھر کی سیر کرنے والے کرکٹر ازدواجی زندگی کے آغاز پر حجاز مقدس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے میدان میں غلط شاٹ سلیکشن پر بار بار آؤٹ ہونے پر عمر اکمل کے والدین نے شادی کے سلسلے میں بیٹے پر بھروسہ نہیں کیا اور دلہن کی سلیکشن کا کام اپنے ذمہ لیا تاکہ صاحبزادے جلد آؤٹ ہونے کی بجائے خوشیوں کی لمبی اننگز کھیلیں۔ دوستوں اور بھائیوں کی شادیوں پر ڈانس پرفارمنس پیش کرنے والے عمر اپنی شادی پر سپرہٹ گانے بےبی ڈول پر ٹھمکے لگائیں گے جس کا سب کو انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں