لاہور،متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کا مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مسلسل دوسرے روز دھرنا ،تین خواتین اسا تذہ بیہوش ہو گئیں ،مال روڈ پر دھرنے کی وجہ ٹریفک کا نظام دو سرے روز بھی شدید دباؤ کا شکار رہا ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں
جمعہ 11 اپریل 2014 22:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے نے مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مسلسل دوسرے روز بھی دھرنا جاری رکھا ،گرمی کی وجہ سے تین خواتین اساتذہ بیہوش ہو گئیں جنہیں گنگا رام ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ،مال روڈ پر دھرنے کی وجہ ٹریفک کا نظام دو سرے روز بھی شدید دباؤ کا شکار رہا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ۔ مرد و خواتین مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم اپنی کشتیاں جلا کر آئے ہیں جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔(جاری ہے)
مظاہرین نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں مستقل کرنا ان کے بس کی بات نہیں یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن ہمیں پھر نوکریوں سے نکالے جانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ حکومت ہمارے سر وں سے لٹکتی ہوئی تلوار کو ہٹائے ۔ پولیس نے دھرنے کے شرکاء کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑ ی کر کے حفاظتی حصار قائم کئے رکھا جبکہ ایک راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام گزشتہ روز بھی دباؤ کا شکار رہا ۔ اس موقع پر مظاہرین وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے نئے لکس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعائوں کی اپیل
سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے شادی کرلی، ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف