لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا،ایل ایس ای 25انڈیکس 9.50پوائینٹس کمی کے ساتھ 5420.34 پربندہوا

جمعہ 11 اپریل 2014 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس 9.50پوائینٹس کمی کے ساتھ 5420.34 پربندہوا ۔مجموعی طور پر83کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ22 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 43کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل21لاکھ65 ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 9 لاکھ 10ہزار حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے2لاکھ 55 ہزار500 حِصص۔ جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈ کے1لاکھ 82ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.89روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.81 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں