بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم نہ ہوسکا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ،مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 14سے 17گھنٹے ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 11 اپریل 2014 21:39

بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم نہ ہوسکا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ،مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 14سے 17گھنٹے ریکارڈ کیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم نہ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بعض علاقوں میں فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ،مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 14سے 17گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز بھی بجلی کی طلب 11800میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ بجلی کی پیداوار2150میگا واٹ کے شارٹ فال سے 9650میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

ہائیڈل سے 1780‘تھرمل سے 1250اور آئی پی پیز سے 6620میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال حکومتی اعدادوشمار کے برعکس ہے جسکے باعث مختلف شہری علاقوں میں 12سے 14جبکہ دیہی علاقوں میں 15سے 17گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جبکہ بعض فیڈرز پر فورس لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں