لیسکو نے 1011نئے ٹرانسفارمرز خریدنے کی منظوری دیدی

جمعہ 11 اپریل 2014 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 1011نئے ٹرانسفارمرز خریدنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق نئے ٹرانسفارمرز کی خریداری موسم گرما میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو مد نظررکھ کرکی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمرز کی خریداری سے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ لیسکو 200کے وی کے 517اور 100کے وی کے 494نئے ٹرانسفارمرز خرید ے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں