پنجاب کے سر کاری کالج اور امتحانی بورڈز میں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کر کے خر یداری کا انکشاف ،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ فنانس اور محکمہ آڈٹ کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کی ہدایت کر دی

جمعہ 11 اپریل 2014 19:33

پنجاب کے سر کاری کالج اور امتحانی بورڈز میں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کر کے خر یداری کا انکشاف ،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ فنانس اور محکمہ آڈٹ کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کی ہدایت کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی lپنجاب اسمبلی میں پنجاب کے مختلف شہروں کے سر کاری کالج اور امتحانی بورڈز میں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد وضوابط کی خلاف ورازی کر کے خر یداری کا انکشاف جبکہ چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میاں محمو دالر شید نے محکمہ فنانس اور محکمہ آڈٹ کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چےئر مین میاں محمو دالر شید کی صدارت میں منعقدہوا جس میں کمیٹی کے اراکین میاں رفیق احمد ‘سائرہ افتخار ‘عدنان رشید سمیت دیگر کے علاوہ محکمہ فنانس ‘آڈٹ اور محکمہ ایجو کیشن کے ذمہ داران نے شر کت کی اور اجلاس کے دوران گور نمنٹ ویمن کالج قصور ‘اسلامیہ کالج اورسول کالج ملتان میں قواعد ضوابط سے ہٹ کر خر یداری کر نے اور انٹر میڈ یٹ بورڈسر گودھا‘والپنڈی ‘بہا ولپور بورڈ میں مختلف شعبوں میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہے اورفیصل آباد میں رولز سے ہٹ کر ملازمین کو اپ گر یڈدینے کا معاملہ بھی سامنے آیا جس پر کمیٹی کے چےئر مین میاں محمو دالر شید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ فنانس اور محکمہ آڈٹ کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کی ہدایت کر دیاور اس موقہ پر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ صوبے کے خزانہ کا ہر صورتحال تحفظ کیا جا ئیگا اور جو لوگ بھی کر پشن او ر مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت کا روائی ہو نی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں