750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 اپریل کو ہو گی

جمعہ 11 اپریل 2014 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 اپریل بروزمنگل کو ہو گی جو رواں سال کی 10ویں اور مجموعی طور پر58ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت کے ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں