30لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے سفیر بن کر کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی
جمعہ 11 اپریل 2014 15:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 30لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سفیر بن کر کردار ادا کریں،66سال گزرنے کے باوجود مہاجرین کے مسائل جو ں کے تو ں ہیں مہاجرین کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے مڑ کر نہیں دیکھتے اور صرف مال بناؤ مہم میں مصروف رہتے ہیں حکومت پاکستان مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے،جماعت اسلامی کے کارکنان معاشرے میں نمایاں کردار کے حامل افراد ہیں اپنی دعوت ایسے افراد تک پہنچائیں جو تبدیلی چاہتے ہیں جماعت اسلامی نے سید مودودی کی فکر کے مطابق اصلاح معاشرے کے لیے جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور کے امراء حلقہ جات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ،غلام نبی نوشہری،غلام محمد صفی،محمد غالب،شمشیر خان،راجہ جہانگیر خان،سردار مقصود طاہر،عبدالقدوس اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہاں بڑی تعداد میں کشمیری موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست جموں وکشمیر کے تمام خطوں میں موجود ہے آج یہاں پر گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر جماعت کی قیادت موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو نظر بند کر کے جعلی انتخابات کا ڈرامہ رچاہا جارہا ہے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے،عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے نام نہاد انتخابات کو مسترد کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست میں اسلامی اقدار کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے جس کے لیے یہ خطہ ہم نے آزاد کروایا تھا پاکستان میں مقیم مہاجرین بیس کیمپ کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت اور تحریک آزادی کشمیر کی علمبردار ہے آزادی سے کم کوئی بھی حل کشمیریوں کو قبول نہیں ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرکاری افسران عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ خان دھاریجو
سینیٹ انتخابات، پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا
ایس آر او350، 7ا ی کے مسائل کا تدارک نہ کیا گیا توگوشوارے جمع کرانے مشکل ہوجائینگے‘ لاہور ٹیکس بار
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت محض ایک فیصد بڑھی
لیسکو کا کریک ڈائون جاری،چوبیس گھنٹوں میں مزید380 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، چیک کریں بانی پی ٹی آئی کو کس لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں‘ لاہور ..
لاہور ہائیکورٹ نے واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے تمام ٹیوب ویلز سیل کرنے کا حکم دیدیا
غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ