ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خلاف فالو اَپ آپریشن کے دوران 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

جمعرات 10 اپریل 2014 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) ضلعی انتظامیہ لا ہور نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران02ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ راوی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹا ؤن اور سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ پر فالو اپ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

اقبال ٹاؤن،نشتر ٹاؤن اور گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کا رروائی کر تے ہوئے رائے ونڈ اور ٹھو کر نیاز بیگ میں فالو اَپ آپریشن کیا۔ شا لیمار ٹا ؤن، عزیز بھٹی ٹا ؤن اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پرکارروائی کرتے ہوئے چائنہ سکیم میں 1غیر قانونی دکان اور1تندور کو مسمار کیا اور بھوگیوال ، شیر شاہ روڈ،جی ٹی روڈ پر فالو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں