انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خیز مواد رکھنے والے مجرم کو 14سال قید کی سزا سنا دی

جمعرات 10 اپریل 2014 17:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریلوے اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد رکھنے والے مجرم کو 14سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پولیس نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرفتار محمد صدیق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے محمد صدیق کے خلاف تمام شہادتیں مکمل ہونے پر اسے مجرم قرار دیا اور 14سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ فیصلہ سننے کے بعد مجرم عدالت میں رونے لگا جسے پولیس اہلکار اپنی حراست میں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں