قومی معیشت 15برس بعد ٹریک پرواپس آئی ہے ، اسے ڈی ٹریک نہیں ہوناچاہئے ‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

جمعرات 10 اپریل 2014 17:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ امن کے قیام اورسیاسی استحکام کیلئے وفاقی حکومت کے دوررس اقدامات سے پاکستان میں ایک نیا دورشروع ہوا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن اورقومی ایجنڈے کی بدولت مجموعی طورپرملکی صورتحال میںآ نیوالی تبدیلی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

عوام کی محرومیاں کافی حدتک دورکردی گئی ہیں،ان کے کندھوں سے مہنگائی کابوجھ اتاردیا۔عا م آدمی کے معیارزندگی اورتجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔خدانخواستہ کسی قسم کی بے چینی اوربے یقینی سے معاشی سرگر میاں بری طرح متاثرہوسکتی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہاکہ قومی معیشت پندرہ برس بعد ٹریک پرواپس آئی ہے ،اسے ڈی ٹریک نہیں ہوناچاہئے ۔

(جاری ہے)

ریاست ،جمہوریت اورمعیشت کی مضبوطی کاآپس میں بڑاگہراتعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بحالی سے پاکستان معاشی خوشحالی کی شاہراہ پرگامزن ہوا ۔طالبان سے آئین منوانااورانہیں سنجیدہ مذاکرات کیلئے آمادہ کرنے کاکریڈٹ پاکستان کی منتخب سیاسی قیادت کوجاتا ہے۔ مذاکرات سمیت اہم قومی ایشوزپرسیاسی اورفوجی قیادت کا ایک پیج پرہوناخوش آئندامرہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب کیلئے ملک میں جمہوریت اورمنتخب حکومت کی پالیسیوں کاتسلسل ناگزیر ہے۔عوام کے منتخب حکمران زیادہ پراعتماد اندازمیں بیرونی دباؤکامقابلہ کرتے ہوئے قومی مفادمیں دوررس فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق اورآزادی اظہارکاراستہ جمہوریت سے ہوکرجاتا ہے ۔ عوام نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دیں اب وہ اس کے ثمرات سے مستفیدہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہوتوعام آدمی بھی خودکوشریک اقتدارسمجھتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں